اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

جمعہ 30 اگست کا سیربین، حصۂ دوم

پروگرام کے دوسرے حصے میں شامل کی گئی عالمی خبریں۔

پاکستان کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے حکومت اور پاکستانی طالبان کے درمیان مذاکرات کے آغاز کی تصدیق کي ہے۔ ایک سرکردہ طالبان اہلکار نے بھي بی بی سی کو بتایا ہے کہ ابتدائی مزاکرات کئی مسائل پر ہوئے جن میں پاکستان میں فرقہ ورانہ حملوں کو روکنا، اور القاعدہ اور لشکر جھنگوی جیسی تنظیموں سے تعلقات منقطع کرنا شامل ہے۔

دیکھیے اسلام آباد سے ہارون رشید کی رپورٹ۔

اسي بارے ميں دیکھیے بي بي سي اردو کے پاکستان ميں ايڈيٹر ہاروں رشيد سے کی گئی گفتگو اس حصے میں۔

سائنسدانوں نے گرین لینڈ میں برف کی تہہ کے نیچے دو میل کی گہرائی پر ایک کینین یا آبی درہ دریافت کیا ہے جو دنیا میں سب سے بڑا کینین تصور کیا جا رہا ہے۔ پانچ سو میل لمبا یہ آبی درہ چالیس لاکھ سال پہلے ایک دریا کے کٹاؤ کی وجہ سے وجود میں آیا۔ اب یہ کینین حادثاتی طور پر دریافت ہوا ہے۔

تفصیل کے ساتھ ثناء گلزار۔