اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان میں سکولوں کی تعداد میں کمی

اکنامک سروے آف پاکستان کے مطابق پاکستان میں سنہ 2006 سے 2012 کے درمیان پرائمری سکولوں کی تعداد میں تقریباً 5,000 تک کی کمی کی گئی۔ یہ کمی حکومت کی ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت ہوئی۔

دوسری جانب حکومت خواندگی بڑھانے کی کوششوں سے مخلص ہونے کا دعوی بھی کرتی رہی۔

صوبہ پنجاب میں تو حکومت نے 100 فیصد خواندگی کے لیے مہم کا آغاز بھی کردیا ہے۔

سکولوں کی تعداد میں کمی نے تعلیم پر کیا اثرات مرتب کیے اور ریشنلائزیشن پالیسی کے ساتھ سو فیصد خواندگی کے ہدف کا حصول کیسے ممکن ہوسکے گا۔

لاہور سے نگار شمائلہ جعفری کی رپورٹ