پیر 2 ستمبر کا سیربین

پیر 2 ستمبر کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو نشر کیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر بھی نشر کیا گیا تھا۔

پاکستان کا اقتصادی مرکز کراچی بد امنی کا گڑھ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان کا اقتصادی مرکز کراچی اب بد امنی کا گڑھ بن چکا ہے۔ کیا شہر کو بچانے کے لیے ایک مشترکہ حکمتِ عمل بن سکے گی؟

کراچی میں امن و امان کی بحالی کے لیے ایک بھر پور آپریشن کی باز گشت لیکن حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج کیا ہے؟

کراچی میں ریاستی اداروں کے مختلف گروہوں کے مختلف مفادات ہیں اور کیا حکومت انھیں ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کر سکے گی؟ حکومت کے لیے یہ سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

کراچی سے ریاض سہیل کی رپورٹ

عرب لیگ کا شام کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

شام میں کیمیائی حملے کی ذمہ داری کئی مغربی ممالک کی طرح کی عرب لیگ بھی شام کی حکومت پر ہی عائد کرتی ہے۔

عرب ليگ نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور ديا ہے کہ وہ شام کے خلاف سخت اقدامات کرے۔

عرب لیگ نے گزشتہ ماہ ہونے والے کيمیائی ہتھیار کے حملے کی ذمہ داری شامی حکومت پر عائد کی ہے جبکہ شامی حکومت کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں کسی قسم کی امریکی فوجی مداخلت القاعدہ اور اس کے حلیفوں کی مدد کرنے کے مترادف ہوگی۔

تفصیلات کے ساتھ خدیجہ عارف

ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت سکولوں کی تعداد میں کمی

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اکنامک سروے آف پاکستان کے مطابق پاکستان میں سنہ 2006 سے 2012 کے درمیان پرائمری سکولوں کی تعداد میں تقریبا پانچ ہزار تک کی کمی کی گئی۔ یہ کمی حکومت کی ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت ہوئی۔

دوسری جانب حکومت خواندگی بڑھانے کی کوششوں سے مخلص ہونے کا دعوی بھی کرتی رہی۔

سکولوں کی تعداد میں کمی نے تعلیم پر کیا اثرات مرتب کیے اور ریشنلائزیشن پالیسی کے ساتھ سو فیصد خواندگی کے ہدف کا حصول کیسے ممکن ہوسکے گا۔

لاہور سے شمائلہ جعفری کی رپورٹ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان میں تین ماہ کے اندر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آٹھ سے دس روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مسلسل عروج پر ہے ۔ روپے کی قدر میں کمی سے اور مہنگائی میں اضافے سے عام آدمی متاثر ہو رہا ہے حکومت کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے یہ اضافہ ناگزیر تھا۔

پشاور سے عزیزاللہ خان کی رپورٹ

اسی بارے میں