اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کل جماعتی کانفرنس: توقعات، خدشات

حکومت پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جامع حکمت عملی تیار کرنے کی غرض سے آئندہ ہفتے پیر کو کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماضی میں عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت بھی اسی مسئلے پر کل جماعتی کانفرنس منعقد کراچکی ہیں مگر ان کے فیصلے کاغذوں تک ہی محدود رہے اور عمل درآمد نہیں ہوسکا۔

اس حالیہ کانفرنس کا ممکنہ انجام کیا ہوسکتا ہے، یہی سمجھنے کے لیے نامہ نگار احمد رضا نے پشاور میں سینئر صحافی اور تجزیہ کار رحیم اللہ یوسف زئی سے بات کی اور پہلے تو یہی پوچھا کہ مسلم لیگ ن کی اس کوشش سے کیا توقعات کی جارہی ہیں؟