اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

شام کے مسئلے پر امریکہ اور روس کے اختلافات

دنیا کی سب سے بڑی 20 معیشتوں کے رہنماؤں کے سالانہ اجلاس میں عالمی معیشت اور ٹیکسوں جیسے مسائل پر بات ہونا تھی لیکن شام کے بارے ميں اختلافات اجلاس پر چھائے رہے۔

روسي صدر ولاديمير پيوٹن نے اجلاس ميں کہا کہ شام کے خلاف فوجی کارروائی سے مشرقِ وسطی غيرمستحکم ہوجائے گا۔

دوسري جانب امريکہ اور اجلاس کے دس دوسرے شريک ممالک نے ايک مشترکہ بيان ميں شام کے خلاف بھرپور عالمی ردعمل پر زور ديا ہے۔

عارف شمیم کی رپورٹ