اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پیر 9 ستمبر کا سیربین ، حصۂ دوم

شام نے اپنے کيميائي ہتھيار بين الاقوامي برادري کے کنٹرول ميں دينے کي روسي تجويز کا خير مقدم کيا ہے۔ ادھر امريکي وزيرِ خارجہ جان کیری نے بھي کہا ہے کہ شام پر فوجی حملہ اُسي صورت ميں روکا جا سکتا ہے کہ اگر شامی حکومت ایک ہفتے کے اندر کیمیائی ہتھیار بین الاقوامی برادری کے حوالے کر دے۔ تفصیل کے ساتھ ثناء گلزار۔

چین نے اپنے فوجی فضائی بیڑے میں نئے ڈبلیو زیڈ ٹین حملہ کرنے والے ہیلی کاپٹروں کا اضافہ کیا ہے۔ خصوصی تربیت یافتہ فوجی پائلٹوں نے ان نئے ہیلی کاپٹروں کی صلاحتیوں کا مظاہرہ کیا اور بہت زبردست سٹنٹس پیش کیے۔ تفصيل عارف شميم سے

پاکستان میں کسٹم کلیرنگ ایجنٹس نے منگل سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ ان ایجنٹس کا کہنا ہے کہ افغانستان کے لیے سامان لے جانے والے کوئی آٹھ ہزار لاپتہ کنٹینرز کے مقدمے میں گیارہ سو سے زیادہ ایجنٹس کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ پشاور سے عزیزاللہ خان