اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

جناح کی تقریریں پاکستان کے سپرد

بانی پاکستان محمد علی جناح کے انتقال کو آج پیسنٹھ سال ہوگئے ہیں۔ حسن اتفاق سے چند ہی روز قبل آل انڈیا ریڈیو نے ان کی دو تاریخی تقریروں کی ریکارڈنگز پاکستان کے سپرد کی ہیں جن میں جناح نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی پر زور الفاظ میں وکالت کی تھی۔ پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ مبینہ زیادتیوں پر ہندوستان میں اکثر تشویش ظاہر کی جاتی ہے۔ محمد علی جناح کو ملک کی تقسیم کے لیے ذمہ دار بھی ٹھہرایا جاتا ہے لیکن کیا وہاں اب بانی پاکستان کے بارے میں رائے بدل رہی ہے؟

دلی سے سہیل حلیم