اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’تمام فریق جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں‘

شام میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق تمام فریق جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر تشدد اور ریپ کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حکومتی افواج نے کلسٹر بموں کا بہت استعمال کیا ہے، جب کہ باغی، لوگوں پر الزام عائد کر کے انہیں قتل کر رہے ہیں۔

اُدھر امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ شام کے خلاف فوجی کارروائی کے ووٹ کو مؤخر کر دیا گیا ہے تاکہ شام کو اپنے کیمیائی ہتھیاروں کو تباہ کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے روس اپنے اقدامات کر سکے۔

نامہ نگار ايئن پينل کي شام ميں تباہي پر خصوصي رپورٹ پيش کررہے ہيں کاشف قمر