اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بدھ 11 ستمبر کا سیربین، حصۂ اول

شام میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق تمام فریق جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر تشدد اور ریپ کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حکومتی افواج نے کلسٹر بموں کا بہت استعمال کیا ہے، جب کہ باغی، لوگوں پر الزام عائد کر کے انہیں قتل کر رہے ہیں۔

نامہ نگار ايئن پينل کي شام ميں تباہي پر خصوصي رپورٹ پيش کررہے ہيں کاشف قمر

روس کے منصوبے سے شام کے خلاف فوجی کارروائی پر ایک بریک تو لگ گئی ہے۔۔۔ کم از کم کچھ عرصے کے لیے تو ضرور۔ لیکن ماہرین کا يہ بھي خیال ہے کہ شام کے پاس دنیا میں سب سے زیادہ کیمیائی ہتھیاروں کا ذخیرہ موجود ہے۔ ايسے ميں روس کی تجویز سے کیا ہو سکتا ہے؟

عارف شمیم کی رپورٹ

اسي بارے ميں مزيد بات کرنے کے ليے واشنگٹن میں موجود تھے امريکي تھِنک ٹينک سٹريٹ فور سے منسلک تجزيہ کار کامران بخاري۔