اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بدھ 11 ستمبر کا سیربین، حصۂ سوم

بانیِ پاکستان محمد علی جناح کے انتقال کو آج پیسنٹھ سال ہوگئے ہیں۔ اتفاق سے چند ہی روز قبل انڈیا نے ان کی دو تاریخی تقریروں کی ریکارڈنگز پاکستان کے سپرد کی ہیں جن میں جناح نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی پُرزور الفاظ میں وکالت کی تھی۔ پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ مبینہ زیادتیوں پر انڈيا میں اکثر تشویش ظاہر کی جاتی ہے، محمد علی جناح کو ملک کی تقسیم کے لیے ذمہ دار بھی ٹھہرایا جاتا ہے، لیکن کیا وہاں اب بانی پاکستان کے بارے میں رائے بدل رہی ہے؟ تفصيلات سہيل حليم کي اس رپورٹ ميں۔

اور اسي بارے ميں محمد علي جناح کي زندگي پر کتاب کے مصنف اورفلم 'جناح' کا سکرپٹ لکھنے والے محقق، پروفيسر اکبر ايس احمد کی گفتگو بھی پروگرام میں شامل ہے۔