اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان میں یوٹیوب ایک سال بعد بھی بند

’انو سینس آف مسلمز‘ یعنی مسلمانوں کی معصومیت نامی ایک فلم کی دستیابی کے معاملے پر پاکستان میں پابندی کی زد میں آنے والی ویب سائٹ یوٹیوب ایک سال بعد بھی بند ہے۔ ان معاملات سے واقف لوگ کہتے ہیں کہ شاید حکومت مستقبل میں اس قسم کے مواد کی پیش بندی کے نام پر کچھ اقدامات کے بعد، اب اس پابندی کو شاید ختم کر دے۔ یوٹیوب کی بندش سے پیدا ہونے والے بعض معاملات کا جائزہ لیا ہے نامہ نگارصبا اعتزاز نے اپنی اس رپورٹ میں۔