اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’غلط استعمال کرنے والے کو سزا کی سفارش‘

اسلامی نظریاتی کونسل نے توہین رسالت کا غلط الزام لگانے والے کو اسی سزا کا حقدار قرار دینے کی سفارش کی ہے جو الزام ثابت ہونے پر ملزم کو دی جا سکتی ہے۔

یہ بات اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مولانا طاہر اشرفی نے اسلامی نظریات کے بارے میں قانون سازی کے لیے اس مشاورتی ادارے کے اجلاس کے بعد بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔