اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سابق کشمیری عسکریت پسند مدد کے منتظر

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے سینکڑوں نوجوان برسوں پہلے مسلح تربیت کے لیے پاکستان کے زیرِ انتظام گئے تھے۔ ان میں اکثر تو مسلح ہو کر بھارت مخالف تحریک میں شامل ہوگئے، لیکن بیشتر نے وہاں شادیاں کر کے سماجی زندگی شروع کی۔ بھارتی حکومت کی سرینڈر پالیسی کے تحت یہی نوجوان اب پچھلے کئی ماہ سے پاکستانی بیویوں اور بچوں کے ہمراہ بھارتی کشمیر پہنچ رہے ہیں، لیکن وہاں ان کی زندگی اس قدر عذاب بن کر رہ گئی ہے کہ بیشتر واپس لوٹے ہیں اور باقی نوجوان اس پالیسی کے تحت کشمیر جانا ہی نہیں چاہتے۔ سرینگر سے ریاض مسرور