جمعہ 20 ستمبر کا سیربین

جمعہ بیس ستمبر کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو نشر کیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر بھی نشر کیا گیا تھا۔

حکومتِ پاکستان اور تحریکِ طالبان پاکستان کے درمیان مذاکرات خطرے میں

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر میں فوج کے اعلیٰ اہلکار کی عسکریت پسندوں کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل، آغاز سے قبل ہی غیر یقینی صورت حال کا شکار ہوگیا ہے۔ یہ مذاکرات اب کیسے شروع ہوں؟ اور ان کےلیے کیا طریقہ کار اپنانا چاہیے اس سلسلے میں فریقین بظاہر تذبذب کا شکار نظر آتے ہیں۔ پشاور سے نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی کی رپورٹ۔

اس حوالے سے بی بی سی پاکستان کے ایڈیٹر ہارون رشید نے اسلام آباد میں ایک مباحثے کا اہتمام کیا جس میں قبائلی علاقوں کے لیے وفاقی وزیر لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ اور تجزیہ کار طاہر خان شامل تھے۔

شامی کیمیائی ہتھیاروں کی تفصیلات اور سری لنکا میں مقامی انتظامیہ کے انتخابات

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

شام کی حکومت نے دی ہیگ میں کیمیائی ہتھیار کے انسداد کے ادارے او پی سی ڈبلیو کو ملک میں موجود ذخائر کی تفصیلات بھیجنا شروع کردی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ شام کے قبضے میں ایک ہزار من کیمیائی مواد موجود ہے۔ اسي دوران شام کے نائب وزیر اعظم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملکی حالات اس موڑ پر ہیں کہ کسی فریق کے لیے جنگ جیتنا ممکن نہیں۔ تفصيلات خالد کرامت سے۔

سنہ دو ہزار نو میں سری لنکا کی فوج نے تقریباً بیس برسوں کی لڑائی کے بعد اس وقت خانہ جنگی میں فیصلہ کن فتح حاصل کرلی تھی جب جزیرہ نما جافنا میں اس نے تامل مسلح تنظیم تامل ٹائیگر کے بانی اور سربراہ پربھاکرن کو ان کے سینکڑوں ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا تھا۔ لیکن اب چار برس بعد ایک سیاسی تصفیے کی امید میں وہاں مقامی خودمختار انتظامیہ کے لیے سنیچر کو الیکشن ہورہے ہیں جس میں تامل جماعت تامل نیشنل الائنس کی فتح کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔ کیا یہ انتخابات ملک کے اس دیرینہ سیاسی تنازع کو حل کرسکیں گے۔

آسکر ایوارڈ کے لیے منتخب کی جانے والی پاکستانی فلم ’زندہ بھاگ‘

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

آسکر ایوارڈ کے لیے منتخب کی جانے والی پاکستانی فلم 'زندہ بھاگ' ریلیز ہوگئی ہے۔ نئے ہدایتکاروں اور بہت سے نئے اداکاروں کے ساتھ یہ فلم اس برس ریلیز کی جانے والی ایسی فلموں میں سے ایک ہے جسے لالی وڈ میں رجحان ساز قرار دیا جارہا ہے۔ تاہم کچھ فلمی حلقوں کی جانب سے آسکر میں بہترین غیرملکی فلم کی کیٹگری میں زندہ بھاگ کی نامزدگی کی مخالفت بھی کی جارہی ہے۔ لاہور سے شمائلہ جعفری کی رپورٹ

ہفتہ وار سلسلہ میرا شہر: ہوانا

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کیوبا کا نام لیں تو فیڈ یل کاسترو کے کمیونسٹ انقلاب اور کیوبن سگار کا خیال ذہن میں ضرور آتا ہے۔ ملک کے دارالحکومت ہوانا ميں انقلاب نے انمٹ نشانات چھوڑے ہيں آج ہمارے ہفتے وار سلسلے 'ميرا شہر' میں بي بي سي کی نامہ نگار لی لی یٹ ہریڈیرو آپ کو ہوانا کے اس جيتے جاگتے شہر کی سیر کرا رہے ہيں۔

اسی بارے میں