اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

رہائش کے لیے یوکے جانا اور بھی مشکل

برطانیہ کی وزیر داخلہ ٹیريسا مے نے اپنے دورۂ پاکستان کے دوران اپنی حکومت کی پالیسی دہراتے ہوئے کہا کہ اب صرف ان لوگوں کی برطانیہ میں آمد کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جو اس معاشرے میں فعال اور مثبت کردار ادا کرنے کے لیے آ رہے ہوں نہ کہ وہ جو جرائم میں اضافے کا باعث بنیں۔

تاہم بار بار بدلتی اور سخت کی جانے والی ویزا پالییسوں کی وجہ سے برطانیہ جانے والے کئی طالب علم، پاکستانی سیاح اور برطانیہ میں رہائش کے طلب گار افراد متاثر ہو رہے ہیں۔

نامہ نگار عنبر شمسی پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے میر پور گئیں اور وہاں ایسے ہی ایک متاثرہ خاندان سے بات کی۔