اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بدھ 25 ستمبر کا سیربین، حصۂ سوم

اقوامِ متحدہ میں اپنے خطاب کے دوران ایران کے صدر حسن روحانی نے دنیا کو اپنے جوہری پروگرام کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوئی فوری حل تو نہیں بتایا لیکن اتنا ضرور کہا کہ ایران امریکہ سے لڑائي نہیں بلکہ مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر اصرار کیا کہ ایران کا جوہری پروگرام جوہری ہتھیار بنانے کے لیے نہیں ہے اور اس پر لگائی ہوئی اقتصادی پابندیوں سے نقصان غریبوں کا ہي ہو رہا ہے۔

دیکھیے عارف شمیم کی رپورٹ۔

ایران امریکہ مذاکرات کے حوالے سے اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز کے ڈائریکٹر جعفر غنی سے کی گئی بات چیت اس حصے میں شامل ہے۔

پاکستان میں ہم جنس پرستوں کی حمایت اور آگاہي سے متعلق پاکستان کی پہلي اور واحد باضابطہ ویب سائٹ Queer Pakistan تک رسائی پر حکومت نے پابندی عائد کر دي ہے۔ ویب سائٹ کے بانی نے نام نہ بتانے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ ’پاکستان ٹیلی کمیونیشکن اتھارٹی نے اس ويب سائٹ کو بند کر دیا ہے۔ پاکستان میں ہم جنس پرستی کی نہ تو قانون اور نہ ہي معاشرہ اجازت ديتا ہے ليکن ان کي موجودگي سے انکار نہيں کيا جاسکتا ہے۔

دیکھیے نامہ نگار ارم عباسی کي رپورٹ