اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

جمعہ 27 ستمبر کا سیربین، حصۂ دوم

آج نیو یارک میں شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی ایک قرارداد پر ووٹ ڈالا جائے گا۔ قرارداد کے مسودے میں شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کی گئی ہے لیکن نہ تو حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے اور نہ ہی حکومت کی جانب سے قرارداد پر عمل نہ کرنے کی صورت میں فوجی مداخلت کا ذکر ہے۔

تفصیلات کے ساتھ خالد کرامت۔

ایک اہم رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا خیال ہے کہ انيس سو پچاس سے لے کر اب تک بڑھنے والی عالمی حدت کا کم از کم پچانوے فیصد ذمہ دار انسان خود ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ماحولیات کے پینل کی طرف سے سویڈن کے دارالحکومت سٹالک ہوم میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ گرین ہاؤس گیسز کے بدستور اِخراج سے حدت مزید بڑھے گی۔ اس وجہ سے دنيا بھر ميں گليشيئر پگھل رہے ہيں اور ہماليہ کے پہاڑوں ميں موجود گليشيئرز کو بھي خطرہ ہے۔ پاکستان، انڈيا اور بنگلہ ديش ميں تقريباً اسي کروڑ لوگ انہي گليشيئر کے پاني پر انحصار کرتے ہيں۔

دیکھیے سہیل حلیم کی رپورٹ۔

انڈین اداکار ہریتیک روشن کو کبھي بالی وڈ کا جانی ڈیپ تو کبھي جارج کلونی کہا جاتا ہے۔ اندازوں کے مطابق ان کی نئی فلم کرش تھری انڈیا میں بننے والی سب سے بڑے بجٹ کی فلم ہے۔ ہریتیک روشن حال ہی میں سنگاپور میں تھے جہاں بی بی سی کی شرنجیت لیل نے اُن سے اُن کی نئی فلم کے بارے میں بات کی۔