اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بلوچستان: فوجی امدادی ٹیموں پر حملے

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بلوچ مزاحمت کاروں نے آج پانچ حملے کیے ہیں، جن میں دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ گزشتہ نو دونوں میں گیارہ حملے ہوچکے ہیں، پاکستان فوج کا کہنا ہے کہ وہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ بلوچ عسکریت پسندوں کا موقف ہے کہ فورسز ان کے خلاف پیش قدمی کر رہی ہیں۔ کشیدگی کی اس صورتحال میں عام متاثرین کن مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ مشکے سے ریاض سہیل کی رپورٹ۔