اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

امریکہ میں شٹ ڈاؤن

امریکہ میں وفاقی حکومت بحران جاري ہے۔ وفاقي حکومت جزوي طور پربند پڑي ہے اور ہزاروں ملازمین متاثر ہیں۔ صدر اوباما نے ریپبلیکن جماعت کو کہا ہے کہ وہ ملک کو یرغمال بنانا بند کریں، بجٹ کو منظور کریں اور حکومت کو کام کرنے دیں۔ ریپبلیکن جماعت نے اس پر مزید بات چیت کا عنديہ ديا ہے۔ امریکہ میں وفاقی حکومت کی سرگرمیاں پیر اور منگل کی درمیانی شب اس وقت جزوی طور پر معطل ہو گئی تھیں جب حزبِ اختلاف کی اکثریت والے ایوانِ نمائندگان سے آئندہ مالی سال کا بجٹ منظور نہ ہونے کے بعد وائٹ ہاؤس نے کچھ وفاقی محکموں کو کام بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔