اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

مشہور شو ’ٹوئنٹی فور‘ اب ہندی میں

انڈیا میں آج سے ٹیلی وژن پر امریکہ کے مشہور ٹی وی شو ’ٹوئنٹی فور‘ کا ہندی ورژن شروع ہورہا ہے۔ ملک میں فی الحال ٹی وی پر صرف ساس بہو کے کبھی نہ ختم ہونے والے سیریل ہی چھائے رہتے ہیں۔ فلم اور ٹی وی صنعت کی نگاہیں اس نئے پروگرام پر ٹکی ہوئی ہیں کیونکہ ماضی میں اس طرح کے تجربات زیادہ کامیاب نہیں ہوئے۔ تو کیا اس مرتبہ ساس کی گرفت کمزور پڑے گی؟دلی سے سہیل حلیم۔