اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان میں پانی کی قلت

ایشیائی ترقیاتی بینک کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا شمار اب دنیا کے ایسے پندرہ ملکوں میں ہونے لگا ہے جہاں پانی کی دستیبابی ايک مسئلہ بنتي جا رہي ہے۔ بین الاقوامی پیمانے کے مطابق پاکستان جیسے ملکوں کے پاس ایک ہزار دنوں کی ضرورت کے مطابق پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے لیکن پاکستان محض تیس دن کی ضرورت کا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پانی کے حوالے سے پاکستان کی مستقبل کی کیا منصوبہ بندی ہے اور پانی کی قلت کا شکار ہونے کے باعث ملک کو کیا چیلنجز درپیش ہوسکتے ہیں۔ لاہور سے بی بی سی کی نامہ نگار شمائلہ جعفری کی رپورٹ۔