اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

طب کے شعبے میں نوبل انعام

تین سائنسدانوں کو طب کے شعبے میں نوبل انعام دیا گیا ہے۔ انہیں یہ انعام خلیوں میں موجود تبادلے کے نظام پر تحقیق کرنے پر دیا گیا۔ جننتھن روتھمین اور رینڈی شیکمین کا تعلق امریکہ سے ہے جبکہ تپومس سڈ ہوف کا تعلق جرمنی سے ہے۔ ان کی تحقیق نے اس بات کا پتہ لگایا ہے کہ سیل میں موجود ویسیکلز کس طرح کشتیوں کے بیڑے کی طرح کام کر کے چیزوں کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کرتی ہیں۔ اس پر مزید بات کرنے کے لیے ہم نے امریکہ میں موجود طب کے ماہر ڈاکٹر عمر علی سے بات کی۔