اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بچوں میں پستولیں، بندوقیں مقبول

ماہرین کا کہنا ہے کے پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات سے بچوں کی نفسیات پر گہرہ اثر پڑ رہا ہے جو ان کے کھلونوں اور کھیل میں نظر آ رہا ہے۔ اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے پارلیمنٹ میں بھی یہ قرارداد پیش کیے جانے کا امکان ہے کہ پر تشدد کھلونوں پر بین لگایا جائے۔ خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں بھی اس قسم کی قانون سازی پر بحث چل رہی ہے۔ نئی نسل ملک کے بگڑتے حالات سے کیسے متاثر ہو رہی ہے، شاید اس کا اندازہ کراچی میں مقبول ہونے والی کھلونا بندوق سے لگایا جا سکتا ہے جس کا نام ’اسامہ گن‘ ہے۔ تفصیل صبا اعتزاز کی اس رپورٹ میں