جمعہ 18 اکتوبر کا سیربین

جمعہ 18 اکتوبر کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو نشر کیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر بھی نشر کیا گیا تھا۔

اترپردیش میں ہندو مسلم فساد کے متاثرین

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انڈیا کی شمالی ریاست اتر پردیش میں مذہبی جنون تو کچھ ٹھنڈا ہوا ہے، ليکن خوف کے باعث جان بچا کر بھاگنے والے ہزاروں لوگ اپنے گھروں کو لوٹنے کو تيار نہيں ہیں۔

ہندو شدت پسند تنظيم وشوا ہندو پريشد نے سرکاري پابندي کے باوجود آج بھي متاثرہ علاقوں ميں جلوس منعقد کرنے کا اعلان کيا تھا ليکن سکيورٹي کے سخت انتظامات اور گرفتاريوں کي وجہ سے وہ ايسا نہيں کر سکے۔ مظفر نگر ميں گذشتہ ماہ کے مذہبي فسادات ميں پچاس سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ نامہ نگار سہیل حلیم کے ساتھ ديکھيے کہ يہ متاثرين واپس جانے کو کيوں تیار نہیں۔

سماجي کارکن شبنم ہاشمي اور ان کي تنظيم ايکٹ ناؤ فار ہارمني اينڈ ڈيموکريسي مظفر نگر کے فسادات کے متاثرين کي مدد کر رہي ہے۔ سہيل حليم نے شبنم ہاشمي سے بات کي اور ان سے پوچھا کہ مظفر نگر کے فسادات آئندہ برس کے پارليماني انتخابات ميں کيا کردار ادا کريں گے۔

ویسٹ گیٹ شاپنگ مال کے حملہ آور

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کینیا کے ایک سینیئر اہلکار نے کہا ہے کہ اس بات کا قوي امکان ہے کہ نيروبی کے شاپنگ مال کے ملبے سے ملنے والی دو لاشیں حملہ آوروں کی ہی ہوں۔

دوسری طرف بی بی سی کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شاپنگ مال پر حملہ کرنے والے مشتبہ افراد میں سے ایک صومالی نژاد ناروے کا باشندہ تھا۔ بی بی سی کے مشرقی افریقہ کے نامہ نگار گیبریئل گیٹ ہاؤس نے اس خصوصی رپورٹ کے لیے نیروبی سے جنوبی ناروے کا سفر کیا۔

بچوں میں اسامہ گن کی مقبولیت

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

عيد کے موقعے پر جہاں بڑوں کو اکثر کھانے پينے ميں دلچسپي ہوتي ہے، بچے عيدي اکٹھي کرنے ميں مصروف ہوتے ہيں۔ ان پيسوں سے وہ اپنے من پسند کھلونے خريدتے ہيں۔ ليکن آج کل پاکستان ميں جس قسم کے کھلونوں ميں بچوں کي دلچسپي بڑھ رہي ہے وہ بڑوں کے ليے کچھ پريشاني کا باعث ہے۔ مثلاً کراچي ميں اس وقت اسامہ نامي گن بچوں ميں بہت مقبول ہے۔

ماہرین کہتے ہيں کہ دہشت گردی کے واقعات کا بچوں کی نفسیات پر گہرا اثر پڑ رہا ہے۔ اب خیبر پختون خوا کی پارلیمنٹ میں ايک قرار داد پیش کی گئي ہے کہ اس قسم کے کھلونوں پر پابندي لگائي جائے۔ تفصیل صبا اعتزاز کی اس رپورٹ میں۔

بظاہر تشدد کي طرف مائل کرنے والے کھلونوں پر پابندي کي قرارداد قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رکن چودھری محمد منیر نے پیش کي ہے۔ نامہ نگار صبا اعتزاز نے ان سے بات کی اور پوچھا کہ کئي ممالک ميں اس قسم کے کھلونوں سے بچوں کو دور رکھنے کے ليے اقدامات کيے گئے ہيں، لیکن پاکستان میں ايسا کيوں نہيں؟

میرا شہر: دبئی

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اور اب باری ہے ہمارے ہفتہ وار سلسلے ميرا شہر کی۔

اکثر پاکستانيوں کا کوئي نہ کوئي عزيز يا رشتہ دار دبئي ميں ضرور رہتا ہے۔۔ پھر سفر کرنے والے دبئي شاپنگ يا سير کرنے ضرور جاتے ہيں۔ اور کچھ نہيں تو دبئي سٹاپ اوور کي پسنديدہ جگہ ضرور ہے۔ دبئي ميں آنے والوں کی کوئی کمی نہیں لیکن یہاں سے کوئی جانا نہیں چاہتا۔

آج ہمارے ہفتے وار سلسلے 'ميرا شہر' میں بي بي سي کی نامہ نگار نیما ابو وردہ آپ کو دبئی کی سیر کرا رہی ہيں۔

اسی بارے میں