اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

100 خواتین: زندگی کا سفر انہیں کہاں لے جائے گا؟

جب ایک کم سن لڑکی اپنی زندگی شروع کرتی ہے تو یہ زندگی کا سفر اسے کہاں لے جائے گا؟

کیا اسے بھی وہی مواقع حاصل ہوں گے جو اس کے ساتھ پرورش پانے والے لڑکوں کو ہوتے ہیں؟ کیا اسے زیادہ خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے یا صرف انہی محاذوں پر لڑنا پڑتا ہے جن پر لڑکوں کو۔

خواتین کو پہلی بار ووٹ کا حق حاصل ہوئے تقریباً سو سال گزر گئے ہیں لیکن آج بھی کئی معاشروں میں مرد حاوی ہیں۔

دنیا میں کروڑوں کم سن لڑکیاں سکول ختم نہیں کر پاتی ہیں اور ایک ایسے وقت میں ماں بن جاتی ہیں جب مغرب میں ان کی عمر کی لڑکیاں اپنے کیرئر اور تعلیم کے خواب دیکھ رہی ہوتی ہیں۔

تاہم آج یہ دنیا خواتین کے لیے پہلے سے بہتر ہے۔ تعلیم تک رسائی بہتر ہو رہی ہے، تنخواہوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور خواتین کئی اہم عہدوں پر بھی فائز ہیں۔

دنیا کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔ اکتوبر کے مہینے میں بی بی سی کے ’100 وومن‘ سیزن میں آج کی اس دنیا کو خواتین کی نظر سے دیکھیں گے۔