اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پولیو پختونوں میں زیادہ

عالمی ادارۂ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سن دوہزار تیرہ میں پینسٹھ ہزار والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے منع کر دیا۔ ان میں نصف سے زیادہ کا تعلق صوبہ خیبرپختونخواہ اور قبائلی علاقوں سے ہے۔ سن دو ہزار تیرہ میں پاکستان میں جتنے پولیو کے کیس سامنے آئے ان میں بھی تقریباً نوے فیصد پشتو بولنے والے علاقوں سے تھے۔ بی بی سی اردو سروس کے پروگرام سیربین میں عالمی ادارۂ صحت سے وابستہ ڈاکٹر زبیر مفتی سے پہلا سوال یہی کیا گیا کہ پشتو بولنے والے علاقوں میں اتنے زیادہ کیس کیوں سامنے آ رہے ہیں؟