اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

نواز شریف کا دورۂ امریکہ، تعلقات میں بہتری کی امید

پاکستان کے وزير اعظم مياں نواز شريف کی امريکي صدر براک اوباما سے ملاقات کا پسِ منظر اہم ہے اور وہ یہ کہ پاکستان اور امريکہ کے تعلقات ميں کشيدگي ايسي سطح تک پہنچي تھي جس کي نظير بہت نہيں ملتي۔ اس دورے ميں نواز شريف کي خواہشات کي فہرست لمبي ہے ليکن امريکہ بھي پاکستان سے کچھ کم نہيں چاہتا۔ پاکستان کے وزير اعظم نے ملاقات سے پہلے واضح کيا تھا کہ وہ تجارت کا فروغ، سٹريٹيجک مزاکرات کا آغاز اور ڈرون حملوں کو روکوانا چاہتے ہيں۔ تاہم امريکہ کہتا ہے کہ ڈرون حملے جاري رہيں گے اور پاکستان کو شدت پسندي کے خاتمے کے لئے مزيد اقدامات کرنے چاہئيں۔

واشنگٹن سے نامہ نگار برجيش اپادھيايے کي رپورٹ