اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بدھ 23 اکتوبر کا سیربین، حصۂ سوم

اس حصے میں شامل ہیں عالمی خبریں جس میں کابل ميں برطانيہ کے زيرِ انتظام فوجي اکيڈمي ميں پہلے افغان دستے کي تربيت شروع ہو گئي ہے۔ اگلے برس افغانستان سے انخلا کے بعد بھي برطانوي فوج اِس اکيڈمي کے ذريعے افغان فوج کي تربيت ميں مدد ديتي رہے گي۔ دو ہزار چودہ ميں غير ملکي فوج کے انخلا کے بعد سکيورٹي کا مکمل انتظام افغان فوج کے پاس ہو گا۔

دیکھیے کابل سے نامہ نگار ڈيوڈ لوائن کي رپورٹ۔

اِس مہينے بی بی سی نے ’سو خواتین، نصف دنیا کی صدا‘ کے نام سے رپورٹوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ آج کی رپورٹ افريقي ملک بوٹسوانا کي اُن خواتين کے بارے ميں ہے جنہوں نے ايک ايسے ملک ميں وراثت کي قانوني جنگ جيتي ہے جہاں خواتين کو يہ حق نہيں ديا جاتا۔

دیکھیے نومسا ماسيکو کي رپورٹ۔