بدھ 23 اکتوبر کا سیربین

بدھ 23 اکتوبر کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو نشر کیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر بھی نشر کیا گیا تھا۔

نواز شریف کا دورۂ امریکہ، خواہشات اور ڈرون حملے

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستانی وزير اعظم مياں نواز شريف کی دورۂ امریکہ سے جڑی خواہشات کي فہرست لمبي ہے ليکن امريکہ بھي پاکستان سے کچھ کم نہيں چاہتا۔ پاکستانی وزير اعظم تجارت کا فروغ، سٹريٹيجک مزاکرات کا آغاز اور ڈرون حملے روکوانا چاہتے ہيں جبکہ امريکہ ڈرون حملے جاري رکپنا چاہتا ہے اور کہتا ہے کہ پاکستان شدت پسندي کے خاتمے کے لئے مزيد اقدامات کرے۔

دیکھیے واشنگٹن سے نامہ نگار برجيش اپادھيايے کي خصوصی رپورٹ۔

اسي بارے ميں مزيد بات کرنے کے ليے پروگرام میں براہِ راست شامل تھے اسلام آباد سے صحافي زاہد حسين اور واشنگٹن سے تھِنک ٹينک اٹلانٹِک کونسل کے ساؤتھ ايشيا سينٹر کے سربراہ شجاع نواز۔

ڈرون حملوں کے تنازع پر بات کرنے سے پہلے ديکھيے انساني حقوق کے گروپ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے جاری کی گئی مشترکہ رپورٹ پر عارف شميم کي يہ رپورٹ۔

پاکستان امریکہ سے کیا اقتصادی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے؟

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سیربین میں پاکستانی وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دورۂ امریکہ کے حوالے سے خصوصی گفتگو کا سلسلہ حصۂ دوم میں بھی جاری رہا۔

واشنگٹن سے شجاع نواز اور اسلام آباد سے زاہد حسين پروگرام میں براۃ راست شریک رہے مگر ان سے گفتگو سے پہلے دیکھیے نامہ نگار ارم عباسی کی رپورٹ کہ پاکستان امريکہ سے کيا تجارتي اور اقتصادي مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے؟

عالمی خبریں

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اس حصے میں شامل ہیں عالمی خبریں جن میں دیکھیے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل ميں برطانيہ کے زيرِ انتظام فوجي اکيڈمي ميں پہلے افغان دستے کي تربيت کے حوالے سے نامہ نگار ڈيوڈ لوائن کي رپورٹ۔

اور بی بی سی کے ’سو خواتین، نصف دنیا کی صدا‘ کے نام سے رپورٹوں کے سلسلے میں آج کی رپورٹ افريقي ملک بوٹسوانا کي اُن خواتين کے بارے ميں ہے جنہوں نے ايک ايسے ملک ميں وراثت کي قانوني جنگ جيتي ہے جہاں خواتين کو يہ حق نہيں ديا جاتا۔

دیکھیے نومسا ماسيکو کي رپورٹ۔

کلک

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ہر بدھ کو سیربین کے آخر میں شامل ہوتا ہے ہمارا ٹیکنالوجی کا ہفتہ وار سلسلہ ’کلک‘۔

آج کے کلک میں دیکھیے کہ ڈيجٹل ٹیکنالوجی آرٹ یا فنون پر کس طرح اثر انداز ہو رہی ہے اور کیا اس نئے طریقے سے بنائے گئے آرٹ میں شائقین دلچسپی لیں گے؟

تفصيل ديکھیے نوشين عباس کے ساتھ کلک ميں۔

اسی بارے میں