اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

جمعہ 25 اکتوبر کا سیربین، دوسرا حصہ

پاکستان کے تجارتي اور صنعتي مرکز کراچي ميں بندرگاہ کا قريبي علاقہ لياري، ايک مرتبہ پھر تشدد اور سکورٹي دستوں کي کارروائي کا نشانہ ہے۔ گزشتہ تين روز سے جرائم پيشہ افراد کے درميان جاري لڑائي ميں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہيں۔ رينجرز نے گينگ وار کے ملزمان کے گھروں پر چھاپے بھي مارے ہيں۔

تفصيلات بتانے کے لئے کراچي سے نامہ نگار رياض سہيل پروگرام میں شامل تھے۔

امریکی خفیہ کارروائیوں کا راز افشا کرنے والے ایڈورڈ سنوڈن کی طرف سے منظر عام پر لائي جانے والي خفیہ دستاویزات کے مطابق امریکہ نے دنیا بھر میں پینتیس عالمی رہنماؤں کے ٹیلیفون کی نگرانی کی ہے۔ حال ہي ميں جرمني کي چانسلر آنگیلا میرکل کے ذاتي فون کي نگراني کي اطلاعات کے بعد جرمني اور فرانس نے امريکہ کے ساتھ ايک نئے انٹيلي جنس معاہدہ پر زور ديا ہے۔

دیکھیے خالد کرامت کي رپورٹ۔