جمعہ 25 اکتوبر کا سیربین

جمعہ 25 اکتوبرکو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو نشر کیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر بھی نشر کیا گیا تھا۔

ورکنگ باؤنڈری پر دس دن تک فائرنگ کا تبادلہ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سیالکوٹ اور جموں کی ورکنگ باؤنڈری پر گذشتہ دس روز سے پاکستانی رینجرز اور انڈين بارڈر سیکورٹی فورس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ دونوں ملکوں کے فوجی ذرائع اسے کئی برس میں ہونے والی سیزفائر کی شدید ترین خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں۔ کیا وجوہات ہیں کہ اچانک پاکستان اور انڈيا کے درمیان سرحدی تناؤ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

دیکھیے لاہور سے بی بی سی کی نامہ نگار شمائلہ جعفری کی رپورٹ

سرحدی کشیدگی اور جھڑپوں سے عام آدمی کي زندگی کے متاثر ہونے کے الزامات پاکستانی اور بھارتی حکام ایک دوسرے پر عائد کرتے ہیں اور یہ سلسلہ پچھلے کئی برسوں کی مانند کشیدگی کے موجودہ دور میں بھی جاری ہے۔ انڈین حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرحدوں کے قریب رہنے والے لوگوں نے ہجرت کرلی ہے۔

سرینگر سے ریاض مسرور کی رپورٹ

اسي موضوع پر گفتگو کے ليے لاہور اسٹوڈيو سے دفاعي تجزيہ نگار ريٹائرڈ ائير وائس مارشل شہزاد چودھري اور اسلام آباد اسٹوڈيو سے صحافي اور تجزيہ نگار امتياز عالم موجود تھے جس کے بعد دیکھیے سوشل میڈیا پر آنے والے آپ کے کمنٹس۔

لیاری میں جاری تشدد، سنوڈن کے افشا کردہ رازوں کا طوفان

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان کے تجارتي اور صنعتي مرکز کراچي ميں بندرگاہ کا قريبي علاقہ لياري، ايک مرتبہ پھر تشدد اور سکیورٹي دستوں کي کارروائي کا نشانہ ہے۔ گزشتہ تين روز سے جرائم پيشہ افراد کے درميان جاري لڑائي ميں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہيں۔ رينجرز نے گينگ وار کے ملزمان کے گھروں پر چھاپے بھي مارے ہيں۔

تفصيلات بتانے کے لئے کراچي سے نامہ نگار رياض سہيل پروگرام میں شامل تھے۔

امریکی خفیہ کارروائیوں کا راز افشا کرنے والے ایڈورڈ سنوڈن کی طرف سے منظر عام پر لائي جانے والي خفیہ دستاویزات کے مطابق امریکہ نے دنیا بھر میں پینتیس عالمی رہنماؤں کے ٹیلیفون کی نگرانی کی ہے۔ حال ہي ميں جرمني کي چانسلر آنگیلا میرکل کے ذاتي فون کي نگراني کي اطلاعات کے بعد جرمني اور فرانس نے امريکہ کے ساتھ ايک نئے انٹيلي جنس معاہدہ پر زور ديا ہے۔

دیکھیے خالد کرامت کي رپورٹ۔

سری لنکا کا جنگی جرائم کی تحقیقات میں تعاون سے انکار

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سري لنکا کي حکومت نے ملک ميں تمل ٹائيگروں کے خلاف فوجي کارروائي کے دوران مبينہ جنگي جرائم کي تحقيقات کرانے ميں بين الاقوامي برادري سے تعاون کرنے سے انکار کر ديا ہے۔ دولتِ مشترکہ کے ملکوں کے سربراہ سري لنکا کي حکومت کے اس روئيے پر احتجاج کے طور پر کولمبو ميں ہونے والے آئندہ سربراہي اجلاس کا بائيکاٹ کرنے کي سوچ رہے ہيں۔ سري لنکا کے وزير خارجہ جي ايل پيرس نے بي بي سي کو بتايا کہ بين الاقوامي تحقيقات کا مطالبہ درست نہيں ہے۔

دیکھیے نامہ نگار فرگل کين کي رپورٹ۔

فرگل کين کي اس رپورٹ کے بعد بي بي سي تمل سروس کے ايڈيٹر مني ونن تھروملائي سے کی گئی گفتگو اس حصے میں شامل تھی۔

اس کے بعد سوشل میڈیا پر آنے والی آپ کی آرا پروگرام میں شامل کی گئیں۔

سو خواتین کانفرنس

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بي بي سي کے خصوصي سلسلے ’سو خواتين نصف دنيا کي صدا‘ ايک ماہ تک جاري رہنے کے بعد جمعہ کے روز اختتام کو پہنچا۔ آخري روز صنفي برابري کے موضوع پر ايک کانفرنس کا انعقاد کيا گيا جس ميں دنيا بھر سے سو خواتين نے حصہ ليا۔

ہماری ساتھی عاليہ نازکي نے ان سو ميں سے بعض خواتين سے گفتگو کي۔

اسی بارے میں