اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان میں فالج سے روزانہ سینکڑوں اموات

اگر پاکستان ميں روزانہ چار سو لوگ صرف ايک قابل بچاؤ بيماري سے مرجائيں اور ہر گزرتے سال کے ساتھ ايسي اموات کي تعداد بڑھتي جارہي ہو تو ايسے ميں کيا اُس بيماري سے بچاؤ کا دن منانا بے معني نہيں بن جاتا؟ ايسا ہي کچھ پاکستان ميں ہوا جب منگل کو سٹروک اور اُس سے ہونے والے فالـج کے باعث اموات سے بچاؤ کا دن منايا گیا۔ پاکستان سٹروک سوسائٹي کے تحت صرف ہسپتالوں سے مرتب کئے گئے اعداد و شمارکے مطابق معاشرے میں گہری جڑیں پکڑنے والی یہ بیماری کسی بھی دوسرے مرض سے کہيں زيادہ لوگوں کي جان لے رہي ہے۔

کراچی سے نامہ نگار محمود جان بابر کی رپورٹ