اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سوات میں ریشم کی صنعت زوال پذیر

پاکستان کی وادی سوات میں تین دہائیوں سے قائم ریشم کا کپڑا تیار کرنے والے تین سو چھوٹے بڑے کارخانے شدت پسندی اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باعث بند ہوگئے ہیں۔ اِن کارخانوں سے تقریباً پندرہ ہزار خاندانوں کا روزگار لگا ہوا تھا۔ سوات میں اس وقت بھی نوے کے قریب کارخانے کام کر رہے ہیں تاہم کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے باعث یہ فیکٹریاں بھی بندش کے قریب ہيں۔

سوات سے نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی کی رپورٹ