اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

غیر اعلانیہ ریاست قائم ہے

تحریک طالبان پاکستان کے امیر حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا تجزیہ کرنے کے لیے بی بی سی اردو سروس نے صحافی اور طالبان پر دو کتابوں کے منصف عقیل یوسفزئی سے بات کی۔ عقیل یوسفزئی کا کہنا تھا کہ حکیم اللہ محسود ہلاک ہونے سے تھوڑی دیر قبل ایک طالبان کے ایک مشاورتی اجلاس میں شریک تھے جس میں مختلف تنظیموں کے کمانڈر موجود تھے جن میں عرب، ازبک، اور افغان کمانڈر بھی شرکاء میں شامل تھے۔

عقیل یوسفزئی کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان کی زیرِ سایہ شمالی وزیرستان میں ایک غیر اعلانیہ ریاست قائم ہے جس کو بعض ملکوں سے مکمل تعاون حاصل ہے اور افرادی قوت کی ضرورت پوری کرنے کا بڑا مرکز پنجاب ہے۔