اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

جمعہ یکم نومبر کا سیربین، دوسرا حصہ

سیربین کے دوسرے حصے میں دیکھیے عالمی خبریں۔ تھائي لينڈ نے سياسي عام معافي کي راہ ميں پہلا قدم اٹھايا ہے جس کے سبب سابق وزير اعظم تھاکسن شناوات کے ليے جلا وطني ختم کر کے ملک واپسي کا راستہ کھل سکتا ہے۔ سياسي عام معافي کي تجويز نے کچھ لوگوں کو مشتعل کيا ہے اور بينکوک کي سڑکوں پر ايک بار پھر احتجاج نظر آتا ہے۔

اس کے علاوہ دیکھیئے کیا کیا ایران شام کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کر رہا ہے؟ ايرانی حکومت کہتي ہے کہ وہ شام کی حکومت کو اپنے تجربے کی بنياد پر صرف مشورے دیتی ہے اور اس کے ليے پاسداران انقلاب سے تعلق رکھنے والے کچھ مشیروں کو شام بھیجا جاتا ہے۔ لیکن باغیوں نے جب ایک ایرانی کیمرا مین کا کیمرا قبضے میں لیا تو اس سے پتا چلا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کا کردار محض مشوروں تک محدود نہیں۔ بی بی سی کی یلڈا حکیم کی رپورٹ۔