جمعہ یکم نومبر سیربین

جمعہ یکم نومبرکو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو نشر کیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر بھی نشر کیا گیا تھا۔

ڈرون حملے میں حکیم اللہ محسود کی ہلاکت

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان کے قبائلي علاقے شمالي وزيرستان کے مرکزي شہر ميران شاہ کے قريب تحريک طالبان پاکستان کے سربراہ حکيم اللہ محسود کے زير استعمال ايک احاطے کے باہر کھڑي ايک گاڑي پر امریکی ڈرون حملے میں حکيم اللہ محسود کے بھائي سميت پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

حکيم اللہ محسود کي ہلاکت سے پاکستان پر کيا اثرات مرتب ہوں گے اور حکومت کي طرف سے شروع کيا جانے والے مذاکرات کا کيا بنے گا۔ انہي حساس اور اہم معاملات گفتگو دیکھیے سیربین کے حصہ اوّل میں۔

عالمی موضوعات

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سیربین کے دوسرے حصے میں دیکھیے عالمی خبریں۔ تھائي لينڈ نے سياسي عام معافي کي راہ ميں پہلا قدم اٹھايا ہے جس کے سبب سابق وزير اعظم تھاکسن شناوات کے ليے جلا وطني ختم کر کے ملک واپسي کا راستہ کھل سکتا ہے۔ سياسی عام معافي کي تجويز نے کچھ لوگوں کو مشتعل کيا ہے اور بينکوک کي سڑکوں پر ايک بار پھر احتجاج نظر آتا ہے۔

اس کے علاوہ دیکھیے کیا ایران شام کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کر رہا ہے؟ ايرانی حکومت کہتی ہے کہ وہ شام کی حکومت کو اپنے تجربے کی بنياد پر صرف مشورے دیتی ہے اور اس کے ليے پاسداران انقلاب سے تعلق رکھنے والے کچھ مشیروں کو شام بھیجا جاتا ہے۔ لیکن باغیوں نے جب ایک ایرانی کیمرا مین کا کیمرا قبضے میں لیا تو اس سے پتا چلا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کا کردار محض مشوروں تک محدود نہیں۔ بی بی سی کی یلڈا حکیم کی رپورٹ۔

کوئٹہ ڈاکٹروں کی ہڑتال

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پچھلے پانچ سال میں کوئٹہ سے چھبیس ڈاکٹر اغوا ہوئے جبکہ متعدد قتل کیے گئے۔ بلوچستان میں سکیورٹی کے حالات اچھے نہیں اور ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی اشد ضرورت ہے۔ مزید کارروائیوں کے خدشے اور حکام کي اس مسئلے ميں کسي قسم کي موثر کارروائي نہ کيے جانے کي وجہ سے اسی ڈاکٹر پاکستان چھوڑ کر چلے گئے ہيں۔ ڈاکٹروں کو مسلسل نشانہ بنانے کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے یوم سیاہ منایا۔

سیربین کے تیسرے حصے میں دیکھیے کوئٹہ سے شاہ زیب جیلانی کر رپورٹ

میرا شہر ’سٹاک ہوم‘

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سٹاک ہوم میں خوش لباس ہونا اور بن ٹھن کر رہنا زندگی کا حصہ ہے۔ یہی نہیں بلکہ یہاں بسنے والے ان گنت فیشن ڈیزائنر دنیا بھر میں فیشن کے رجحانات کا تعین کر رہے ہیں۔

سیربین کے آخری حصّے میں جوان رنگ شہر کی کي سیر کرا رہی ہیں بی بی سی کی نامہ نگار ڈینا تاہماسیبی۔

اسی بارے میں