اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ریشماں ایک سادہ شخصیت کی مالک بھی تھیں

پاکستان کی معروف لوک گلوکارہ ریشماں 66 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئیں۔ان کے جھونپڑی سے اُٹھنے والے صحرائی نغمے کی گونج موسیقی کے ایوانوں تک پہنچی تو شائقینِ فن حیرت زدہ رہ گئے۔ ریشمان ایک معروف گلوکارہ ہی نہیں بلکہ ایک سادہ اور درد مند انسان بھی تھیں۔ اس بارے میں بی بی سی نے لاہور میں ثقافت اور آرٹ کے تجزیہ کار ثروت علی سے بات کی۔