اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’پنجاب کو تین ماہ قدرتی گیس نہیں ملے گی‘

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دسمبر سے فروری تک صوبہ پنجاب میں کسی بھی صنعت کو قدرتی گیس فراہم نہیں کی جائے گی تاکہ گھریلو صارفین کو اس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ باقی تینوں صوبوں میں صنعت اور سی این جی کو معمول کے مطابق گیس فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

پاکستان میں جب بھی سردیاں آتی ہیں گیس کی کمی ہو جاتی ہے۔ اب پھر سردیوں کی آمد آمد ہے۔ ایسے میں قدرتی گیس کی فراہمی کی کیا صورت حال ہے۔

اسلام آباد سے نامہ نگار آصف فاروقی کی رپورٹ