بدھ چھ نومبر کا سیربین

سوموار چار نومبر کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو نشر کیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر بھی نشر کیا گیا تھا۔

ڈرون مخالفت: سیاستدان منقسم اور فوج خاموش

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان کےایوانِ بالا یعنی سینیٹ میں حزبِ اختلاف کے ارکان نے حکومت کي جانب سے ایوان میں شدت پسندی اور ڈرون حملوں میں ہلاکتوں کے غلط اعداد و شمار دينے کے خلاف احتجاجاً ایوان کے باہر غیر رسمی اجلاس منعقد کیا۔ تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کي امريکي ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد کي صورتحال پرردعمل کے بارے ميں پارلیمان میں موجود جماعتیں متفق نہیں ہیں۔ ملک کي سياسي جماعتيں اِس معاملے پر منقسم نظر آ رہي ہيں۔ اسلام آباد سے نامہ نگار شہزاد ملک کی رپورٹ

حکيم اللہ محسود کي ہلاکت سے بظاہر فوج مطميئن نظر آتي ہے کے بارے میں پاکستاني فوج کے سابق ترجمان ميجر جنرل ريٹائرڈ اطہر عباس سے بات چیت۔

اِسي موضوع پر صحافي اور تجزيہ کار عامر متين نے سیربین پر بات کی کہ ايک ايسے شخص کي ہلاکت جو انتہائي مطلوب تھا، جس کي تنظيم پر ہزاروں پاکستانيوں کے قتل کا الزام ہے، اس سے ملک ميں اتنا مختلف ردعمل سامنے کيوں آرہا ہے؟

امریکی وزیر خارجہ اسرائیل میں

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا مشرق وسطٰی کا دورہ جاری ہے اور اس وقت وہ اسرائیلی اور فلسطینی رہنماؤں سے مذاکرات کے لیے اسرائیل میں ہیں۔ جون کیری سے ملاقات کے دوران اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے الزام عائد کیا کہ فلسطینی مصنوعی بحران پیدا کررہے ہیں۔ دوسری جانب فلسطینیوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں میں توسیع جاری رہی تو وہ مذاکرات سے علیحدہ ہوجائیں گے۔ دونوں فریق بند دروازبوں کے پیچھے گفتگو کررہے ہیں جس کی تفصیلات تو نہیں بتائی جاتیں لیکن سارے آثار یہی ہیں کہ ديگر کئي معاملات کے ساتھ مقبوضہ وادئ اردن کا مستقبل بھي ان مذاکرات کی پیش رفت میں ایک بڑی رکاوٹ بن رہا ہے۔ تفصل کے لیے دیکھیے یولیند نیل کی رپورٹ

حال ہی میں قلوپطرہ اور اہرامِ کی سرزمین سے آنے والی تصاویر کچھ اچھی نہیں تھیں، خصوصاً فوٹوگرافر عامر منیب کے لیے۔ مصری نژاد امریکی شہری عامر پينتيس سال بعد اپنی جڑوں کو واپس لوٹے لیکن یہاں آ کر انہوں نے دیکھا کہ جسے وہ جنت کہتے تھے وہ اب برباد ہو رہی ہے۔ سنیے ان کی کہانی انہیں کی زبانی

نجی سکولوں کے نصاب پر حکومتی نگرانی

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں پرائیویٹ سکولوں کے نصاب پر باقائدہ حکومتی نگرانی کرنے کے لیے قانون سازی پر بات چل رہی ہے۔ یہ اقدام بظاہر ایک نجی سکول کے متنازع مضمون پر پابندی عائد کيے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔ لیکن مبصرین کہتے ہیں کہ اس حکومتی نگرانی کے عمل سے معاشرے میں عدم برداشت کو فروغ مل سکتا ہے ـ تفصیلات لاہور سے صبا اعتزاز کی رپورٹ ميں

صبا نے ہي پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود سے بات کي اور پوچھا کہ صوبائی حکومت پرائيویٹ سکولوں کے نصاب کی کس طرح سے نگرانی کرے گی اور کیا اس حوالے سے کوئی قانون موجود ہے؟

کلِک: خودکر ایپل ون کے موجد سے گفتگو

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اس بار ہفتہ وار سلسلے کلِک میں ايپل کمپيوٹرز کي ترقي کے ليے شہرت سٹيو جابز نے پائي ليکن ترقي کے اس سفر ميں ايک کردار اور بھي ہے۔ وہ کون ہے؟ پيش کر رہي ہيں نوشين عباس۔۔

اسی بارے میں