اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پیر 11 نومبر کا سیربین، پہلا حصہ

سمندری طوفان ہیان جمعہ کے روز فلپائن کے سرحدی علاقوں سے ٹکرایا۔ اب تین دن بعد اس شدید ترین طوفان کی اصل طاقت اور اِس کی وجہ سے پھیلنے والی بربادی کا کچھ کچھ اندازہ ہو رہا ہے۔ ملک کے صدر نے اسے ايک قومی سانحہ قرار دیا ہے۔ اور اب بھی اس طوفان کی وجہ سے ہونے والی تباہی پوری طرح سامنے نہیں آئی ہے۔ کچھ علاقے اتنی بری طرح متاثر ہیں اور اتنے دور دراز ہیں کہ وہاں سے اب تک کوئی اطلاعات نہیں مل رہیں اور بعض کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ صف ہستی سے پوری طرح مٹ گئے ہیں۔

تفصيل کے ساتھ شفيع نقي جامعی۔

برطانيہ ميں فلپائن کے سفير اينريکے منالو نے بي بي سي سے بات کرتے ہوئے اس طوفان سے نمٹنے کے ليے حکومتي کوششوں کو بیان کیا۔

اسي بارے ميں منيلا ميں يو اين ايچ سي آر کے سينئير اہلکار ارجُن جين سے کی گئی گفتگو اس حصے کے آخر میں شامل تھی۔

آخر میں دیکھیے سوشل میڈیا پر آنے والی آپ کی آراء۔