اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

یومِ عاشور پر غیر معمولی سکیورٹی انتظامات

پاکستان میں ہر سال يوم عاشور پر سکيورٹي کے سخت انتظامات کيے جاتے ہيں ليکن طالبان کمانڈر حکيم اللہ محسود کي حال ہي ميں ہلاکت کے بعد اس سال اس موقعہ پر دہشت گردی کے زیادہ خدشات ظاہر کيے گے ہيں۔ يہي وجہ ہے کہ ملک کے تمام بڑے شہروں ميں انتہائی سکيورٹي کی جارہي ہے۔

کراچی میں رینجرز نے تخریب کاری کی ایک کارروائی بھی ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جس میں چار مشتبہ طالبان اور ایک رینجر ہلاک ہوئے ہيں۔ ملک ميں سکيورٹي کي صورتحال کا جائزہ ليا ہے اس رپورٹ میں کراچي سے رياض سہيل نے۔