بدھ 13 نومبر کا سیربین

بدھ 13 نومبر کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو نشر کیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر بھی نشر کیا گیا تھا۔

فلپائن: تباہ کن طوفان کے بعد متاثرین امداد کے منتظر

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

فلپائن میں پانچ روز پہلے کے خوفناک سمندری طوفان سے ہونے والي تباہي کے امداد نہ ملنے سے حالات خراب ہو رہے ہيں اورمنگل کو آٹھ افراد اس وقت دیوار کے تلے دب کر ہلاک ہو گئے جب ہزاروں افراد نے خوراک کے گودام پر ہلہ بول دیا۔

فلپائن کے ایک رکن پارليمان نے خبردار کیا ہے کہ طوفان زدہ علاقوں میں لوگ خوراک، پانی اور طبی ساز و سامان کے لیے بے صبر ہوتے جا رہے ہیں۔

یومِ عاشور پر سخت سکیورٹی انتظامات

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان میں ہر سال يوم عاشور پر سکيورٹي کے سخت انتظامات کيے جاتے ہيں ليکن طالبان کمانڈر حکيم اللہ محسود کي حال ہي ميں ہلاکت کے بعد اس سال اس موقعہ پر دہشت گردی کے زیادہ خدشات ظاہر کيے گے ہيں۔ يہي وجہ ہے کہ ملک کے تمام بڑے شہروں ميں انتہائي سکيورٹي برتی جارہي ہے۔

کراچی میں رینجرز نے تخریب کاری کی ایک کارروائی بھی ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جس میں چار مشتبہ طالبان اور ایک رینجر ہلاک ہوئے ہيں۔

افغانستان میں پوست کی کاشت میں اضافہ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اقوام متحدہ کي ايک تازہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں گذشتہ ایک برس میں پوست کی کاشت میں 36 فی صد اضافہ ہوا ہے جو اب تک کاسب سے بڑا اضافہ ہے۔

جرمنی کی ایک یونیورسٹی اور ایران کا میوزک میوزیم مل کر ایران کے چار ہزار پرانے گراموفون ریکارڈز ڈیجیٹائز کررہے ہیں۔

سچن تندلکر کے کرکٹ ميں جتنے ريکارڈ ہيں وہ شايد کسي اور کھلاڑي سے سنبھالے نہ سنبھليں۔ ليکن اس کا کيا کيجيے کہ ہر اچھي اور کامياب چيز بھي کبھي نہ کبھي اپنے اختتام کو پہنچتي ہے۔ جمعرات سے سچن بھی اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

کلک

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

دیکھیے گا ہفتہ وار سلسلہ کلک۔ ٹيکنولوجي کي دنيا سے تازہ ترين خبروں کے ساتھ ساتھ يہ بھي ديکھيے کہ ’ٹورنٹنگ‘ کيا ہے اور يہ اتني مقبول کيوں ہے۔

اسی بارے میں