اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ڈی جی ایم او ’جلد‘ ملاقات کریں گے

پاکستانی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کم کرنے کے لیے دونوں ممالک کی افواج کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) ’دو تین ہفتوں کے اندر’ ملاقات کریں گے۔

سرتاج عزیز یورپی اور اشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے دہلی میں موجود تھے جہاں کشمیر کی علحیدگی پسند قیادت سے ان کی ملاقات پر سخت تنقید ہوئی۔

دہلی میں بی بی سی اردو کے نامہ نگار سہیل حلیم نے ان سے خصوصی نشست میں پوچھا کہ تاثر یہ ہے کہ اس ملاقات کا بھارتی وزیر خارجہ سے ان کے مذاکرات پر منفی اثر پڑا، تو حریت کے رہنماؤں سے ملنا کیوں ضروری تھا؟