جمعہ 15 نومبر کا سیربین

جمعہ 15 نومبر کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو نشر کیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر بھی نشر کیا گیا تھا۔

یومِ عاشور پر سخت سکیورٹی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی کوششیں

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

برصغير انڈيا، پاکستان ، بنگلہ ديش وغيرہ آج عاشورۂ محرم روايتي مذہبي احترام اور جوش کے ساتھ منايا گيا۔ پاکستان ميں اس ماہ کے آغاز ميں حکيم اللہ محسود کي ہلاکت کے بعد طالبان کي انتقام کي دھمکيوں کے پيش نظرحکومت نے شيعہ مجالس اور ريليوں کي حفاظت کے ليے غيرمعمولي حفاظتي اقدامات کيے تھے اور اہم اور حساس مقامات کي فضائي نگراني بھي کي گئي تھي۔ کئي شہروں ميں موبائل فون سروس بھي معطل کردي گئي تھي۔

پاکستان میں بڑھتي ہوئي مذہبي عدم برداشت اور فرقہ ورانہ کشيدگي پر اکثر تشويش ظاہر کي جاتي رہي ہے۔ ليکن اب اس کے مقابلے کي خاطر اور شیعہ اور سنی مسالک کے درمیان خلیج کو کم کرنے کے لیے تبلیغی جماعت نے کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور سے علي سلمان کي رپورٹ۔

اسی موضوع پر اسلام آباد میں ہمارے نامہ نگار آصف فاروقی نے انہی دو مسالک کے علماء سے گفتگو بھی پروگرام کا حصہ ہے۔

کولمبو: دولتِ مشترکہ کا اجلاس

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

دولتِ مشترکہ کے سربراہان کا اجلاس سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہو رہا ہے۔ سری لنکا کے انسانی حقوق کے ریکارڈ کی وجہ سے اجلاس کو کولمبو ميں منعقد کرنے پر تنقيد کي جا رہي ہے۔ تین سربراہانِ مملکت نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے اور برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون سری لنکا آنے کے فوراً بعد شمالی جافنا چلے گئے جہاں وہ تمل رہنماؤں اور لمبے عرصے تک جاری رہنے والی جانہ جنگی کے متاثرین سے مل رہے ہیں۔ شفی نقعی جامعی کی رپورٹ

فلپائن کی حکومت کے مطابق ,ٹائيفون ہايان کي وجہ سے اب تک ساڑھے تین ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کے مطابق یہ تعداد کہیں زیادہ ہے۔۔اب تک متاثرين تک مناسب امداد نہ پہنچنے کي وجہ سے فلیپائن کی حکومت تنقید کا نشانہ بن رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے ٹرکوں کی کمی امدادی کارروائی میں تاخير کي وجہ بن رہي ہيں۔ مزید تفصیل کے ساتھ خالد کرامت

پاکستان میں عیسائی برادری کی خدمات

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان ميں اقليتوں خاص طور سے عسيائي برادري کے خلاف حملے ہوتے رہے ہيں۔ ستمبر ميں پشاور ميں آل سينٹس چرچ پر حملے کے بعد عيسائيوں کي سيکورٹي سے متعلق سوالات پيدا ہوئے۔ ليکن مذہبي تعصب اور ان حملوں کے باوجود کراچی میں عیسائی برادری کئي عشروں سے صحت اور تعلیم کے شعبے میں خدمات سر انجام دے رہی ہے، مذہبی تعصب پرستی اور شدت پسندی میں اضافہ بھی ان کی اس لگن کو کم نہیں کرسکا ہے تاہم محدود ضرور کر رہا ہے۔ کراچی سے ریاض سہیل کی رپورٹ

پاکستان ميں عيسائي برداري کو درپيش چيلنجيز اور ان کي سيکورٹي کي صورتحال پر خود عيسائي اور اکثريت برادري کيا نظر رکھتي ہے اسي بارے ميں تجزيہ کار اعظم معراج اور پاکستان ميں علماء کاؤنسل کے سربراہ طاہر اشرفي کی گفتگو بھی پروگرام میں شامل ہے۔

روانڈا کا شہر کیگالی

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

روانڈا کے نام کے ساتھ نوے کي دہائي ميں ہوٹو اور ٹُٹسی گروہوں کے درمیان نسلی فسادات کي بھيانک کہاني جُڑي ہے۔ روانڈا کے شہر کيگالي ميں ماضي کي تلخيوں کو بھلا کر نئي شروعات کي کوشش کي جا رہي ہے۔ آج ہمارے ہفتے وار سلسلے 'ميرا شہر' میں بي بي سي کے نامہ نگار قاسم کائرا آپکو کيگالي شہر کی سیر کرا رہے ہيں۔

اسی بارے میں