اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’پولیس خاموش تماشائی بنی رہی‘

راولپنڈی میں یومِ عاشور پر ہونے والے فرقہ وارانہ فساد کے نتیجے میں ہلاکتوں کے بعد کرفیو نافذ ہے۔ علاقے میں کشیدگی سنیچر کو بھی برقرار رہی جبکہ موبائل فون سروس معطل ہے۔ ایک عینی شاہد محمد ادریس کا بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا جس وقت کشیدگی پھیلنا شروع ہوئی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی حتیٰ کے لوگ تشدد پر اتر آئے۔