اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’سب جل کر راکھ ہو گیا تو فوج پہنچی‘

پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں یومِ عاشور پر ہونے والے فرقہ وارانہ فساد کے نتیجے میں امام بارگاہوں کو آگ لگا دی گئی۔ ایک عینی شاہد سعید رضوی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کرفیو کا اعلان تو ہو گیا تھا لیکن فوج کے پہنچنے سے پہلے مشتعل افراد نے امام بارگاہوں پر حملہ کر دیا۔