اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بلوچ لاپتہ افراد کا لانگ مارچ ختم

وائس فار مسنگ بلوچ پرسنز کا پیدل مارچ جمعہ کو کراچی میں اختتام پذیر ہو گیا۔ بلوچستان سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے اِن لوگوں کے اہل خانہ نے ستائیس اکتوبر کو کوئٹہ سے اس مارچ کا آغاز کیا تھا۔

شرکاء نے پچیس روز میں تقریبا سات سو کلومیٹر کا پیدل سفر کیا تاکہ دنیا کو اپنی مصیبتوں اور تکلیفوں کی طرف متوجہ کر سکیں۔

کراچی آمد پر بلوچ نوجوانوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور قوم پرست جماعتوں نے اس مارچ کا والہانہ استقبال کیا۔

رياض سہيل کي رپورٹ۔