اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

شام میں محاذ جنگ پر بچے

شام ميں جاري خانہ جنگي پر مزاکرات کي تاريخ تو اب تک طے نہيں ہوئي ليکن ایک تازہ رپورٹ کے مطابق دو ہزار گیارہ سے شروع ہونے والے تنازع میں اب تک گیارہ ہزار سے زیادہ بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔ آکسفرڈ ریسرچ گروپ کی اِس رپورٹ میں حکومت اور اُس کے مخالفین کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں انسانی تکالیف کا جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی بچے جنگ کے دوران اتفاقیہ طور پر ہلاک یا زخمی نہیں ہوئے بلکہ اُنہیں باقاعدہ نشانہ بنایا گیا ہے۔ نامہ نگار لِيز ڈيوسٹ کی اِس رپورٹ میں کئی مناظر آپ کے لیے تکلیف دہ ہو سکتے ہیں۔