اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

امریکہ ایران معاہدے سے پاکستان کی تنہائی بڑھے گی

ایران کے امریکہ اور دیگر عالمی طاقتوں سے معاہدے پر سعودی عرب، خلیجی امارات اور اسرائیل میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ امریکہ اور ایران کے درمیان تعلقات میں بہتری کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ اس بارے میں بی بی سی اردو سروس کے ریڈیو پروگرام میں نامہ نگار ثقلین امام نے بات کی خطے کے امور کے ماہر یوسف نذر سے جن کا کہنا تھا پاکستان کو اب اپنی پالیسی پر از سرِ نو نظر ڈالنی ہو گی۔