اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پیر02 دسمبر کا سیربین، دوسرا حصہ

سیربین کے دوسرے حصے میں دیکھیئے اہم عالمی خبریں

اقوام متحدہ کي انساني حقوق کي کمشنر نوي پِلئي نے پہلي بار شام کے صدر بشار الاسد پر جنگي جرائم اور انسانيت کے خلاف جرائم ميں ملوث ہونا کا الزام لگايا ہے۔ اسي دوران شام ميں کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے انسپکٹرز نے آج شام کا دورہ کيا ہے۔

اور دیکھئیے کہ پچھلے سات برسوں سے بلغاریہ اور رومینا کے شہریوں پر یورپی ینوین کے دوسرے ممالک میں جانے اور وہاں کام کرنے پر کئی پابندیاں عائد تھیں۔ ایک ماہ کے عرصے میں یہ ساری پابندیاں ختم ہونے والی ہیں جس کے تناظر ميں برطانیہ سمیت کئی ملکوں میں اس معاملے پر سیاسی بحث خاصی گرم ہے۔ یورپ کے غریب ملکوں سے امیر ملکوں کی طرف افرادی قوت کی نقل و حرکت کتنی بڑی تعداد میں ہوسکتی ہے، اسی کا اندازہ لگانے کے لیے بی بی سی کے نامہ نگار میتھیو پرائس رومینیا کے شمال مغربی علاقے ٹرانسلوینیا گئے جہاں سے لوگ پہلے ہی بڑی تعداد میں شمالی یورپ کے امیر ملکوں کی طرف جا رہے ہیں۔